الیکشن کمیشن نے پشاور کے 11 ریٹرننگ افسران کو کل طلب کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جون 2015 22:06

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) الیکشن کمیشن نے پشاور کے 11 ریٹرننگ افسران کو کل طلب کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور کے 11 ریٹرننگ افسران کو کل طلب کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کی درخواست کا جائزہ لے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیے گئے آر اوز نے پشاور کے کچھ حلقوں میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کروانے کی درخواست دی تھی۔