Live Updates

شہباز شریف کا راولپنڈی میں 2 بھائیوں کے قاتل پولیس اہلکار کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان

مقتول بھائیوں کے لواحقین کے لئے 15، 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، شہباز شریف واقعہ انتہائی اندوہناک ہے اور اس واقعے پر دل دکھی ہے ملزموں کو ہر حال میں سزا ملے گی، چوہدری نثار

جمعرات 11 جون 2015 22:00

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے ہمراہ راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کے گھر پہنچ گئے ، لواحقین سے تعزیت کی اور یقین دلایا کہ اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، وزیراعلیٰ نے مقتول بھائیوں کے لواحقین کے لئے 15,15لاکھ امداد کا اعلان بھی کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول بھائیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو کیفر کردار تک پہنچا کر لواحقین کو انصاف دلائیں گیاور ملزم کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ا س موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ واقعہ انتہائی اندوہناک ہے اور اس واقعے پر دل دکھی ہے ملزموں کو ہر حال میں سزا ملے گی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر مقتول بھائیوں کے لواحقین کے لئے 15، 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ راولپنڈی کی مقامی قیادت میٹرو بس منصوب کے چیئرمین سابق ایم این اے حنیف عباسی ، شکیل اعوان اور ضیاء اﷲ شاہ اور ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ 3 روز قبل راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات