Live Updates

شاہ محمود قریشی منظم دھاندلی کے ٹھو س ثبو ت دیں اپنی وزارت کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دوں گا، وزیر نجکاری

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں ابھی تک ایک بھی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس سے منظم دھاندلی ثابت ہوسکے پاکستان تحریک انصاف دھرنا سیاست میں قوم کا وقت ضائع کرکے اب عدالتوں کا وقت ضائع کررہی ہے ، محمد زبیر

جمعرات 11 جون 2015 21:53

شاہ محمود قریشی منظم دھاندلی کے ٹھو س ثبو ت دیں اپنی وزارت کے ساتھ قومی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور نجکاری کے وزیر محمد زبیر نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو چیلنج کردیا کہ وہ اگلے دو ماہ میں بھی ایک آر اوز ایسا پیش کردیں جو ان کے بیان کی تصدیق کرے یا وہ کسی منظم دھاندلی میں ملوث ہو تو میں اپنی وزارت کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دوں گا ۔

نجی ٹی وی چینل پر جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ایک پروگرام میں دونوں رہنماؤں میں طویل بحث و مباحثہ ہوا ۔وزیر نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں ابھی تک ایک بھی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس سے منظم دھاندلی ثابت ہوسکے پاکستان تحریک انصاف دھرنا سیاست میں قوم کا وقت ضائع کرکے اب عدالتوں کا وقت ضائع کررہے ہیں تاہم شاہ محمود قریشی آئندہ دو ماہ میں بھی ایک بھی کوئی ایسا آر اوز لے آئیں جن کے بارے میں کینٹرز پر چڑھ کر کہا گیا کہ یہ الیکشن آر اوز کے ہیں ریٹرننگ افسران نے 2013ء کے الیکشن کے نتائج تبدیل کئے تو میں اپنی وزارت کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دوں گا ۔

(جاری ہے)

جواب میں شاہ محمود قریشی نے محمد زبیر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے آئندہ ایک یا دو ہفتے میں آر اوز پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی شاہ محمود قریشی کے مطابق اس سے ان کے موقف کو تقویت ملے گی ساتھ ساتھ انہوں نے مسلم لیگ کے رہنما محمد زبیر کو نصحیت بھی کی کہ وہ چیلجز ہارنے کے بعد استعفیٰ نہ دیں وہ کابینہ میں پڑھے لکھے انسان ہیں ہمیں بھی بعد ازاں ان سے سیکھنے کو ملتا ہے اسمبلی سے استعفی کی صورت میں ہم سیکھنے کے عمل سے محروم ہوجائیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات