لاہورہائیکورٹ نے دوہرے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے تین ملزموں کو بری کر دیا

جمعرات 11 جون 2015 21:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے دوہرے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے تین ملزموں کو بری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزاروں ریاض، عثمان اﷲ اور گل شیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ رات کے وقت پیش آیا تھا جس میں کسی کو شناخت کرنا ناممکن تھا جبکہ واقعہ کا کوئی چشم دید گواہ بھی موجود نہیں۔

ملزموں نے عدالت کو بتایا کہ قتل ہونیوالے ایک مجرم کیخلاف مختلف نوعیت کے چالیس مقدمات درج ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 2006ء میں دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا جبکہ واقعہ میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے مقامی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا پانیوالے تینوں مجرمان کو بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :