فلم ’’جناح میں قائد اعظم‘‘ کا کردار اداکرنے والے اداکار کرسٹوفرلی چل بسے

جمعرات 11 جون 2015 21:30

فلم ’’جناح میں قائد اعظم‘‘ کا کردار اداکرنے والے اداکار کرسٹوفرلی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) فلم ’’جناح‘‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردارادا کرنے والے ہالی ووڈ کے معروف برطانوی اداکارسرکرسٹوفرلی 93 برس کی عمر میں چل بسے۔عالمی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارسرکرسٹوفرلی نے 250 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ڈریکولا، لارڈ آف دا لنگز،اسٹار مور،سلیپی ہولو جیسی کئی شہرہ آفاق فلمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سر کرسٹوفرلی نیبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’جناح‘ میں قائد اعظم کا مرکزی کردار اداکیا جسے بے حد پسند کیا گیا جب کہ ہالی ووڈ اداکار نے فلمی کیرئیر میں کئی ایوارڈ اپنے نام بھی کیے۔ہالی ووڈ لیجنڈری اداکار طویل عرصے سے سانس لینے میں دشواری اورامراض قلب کے عارضے میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ برطانیہ کے چیلسیااینڈویسٹ منسٹراسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، کرسٹوفرلی کے انتقال کی خبر نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا۔

متعلقہ عنوان :