میانمار میں آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارتی فوجیوں کی تصاویر جعلی نکلیں

میانمار کارروائی کی کوئی تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں،وزارت دفاع

جمعرات 11 جون 2015 21:21

میانمار میں آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارتی فوجیوں کی تصاویر جعلی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بھارت کو میانمار میں کارروائی کا شوشا چھوڑنا مہنگا پڑ گیا ، ایک کے بعد ایک بھارت کے تمام جھوٹ سامنے آ گئے ، میانمار میں کارروائی کی بھارتی میڈیا پر چلائی جانے والی تصاویر بھی جعلی نکلیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میانمار کارروائی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میانمر کے صدارتی ترجمان نے بھارتی دعوؤں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت جھوٹا ہے۔ کارروائی میانمر کی سرحد کے ساتھ اپنے ملک میں، کی۔ بھارتی کانگریس نے بھی مودی سرکار کے بیانات کی ایسی کی تیسی پھیری۔ جماعت کانگرس کے رہنماء اجے مکین کا کہنا ہے بھارتی فوج نے میانمارمیں گھسنے کا دعویٰ نہیں کیا۔ مودی سرکار خوامخواہ ہی نمبر بنا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :