سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی نیب کے خلاف درخواست پر ..
تازہ ترین : 1

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی نیب کے خلاف درخواست پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کردیئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی نیب کے خلاف درخواست پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کردیئے سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما پیر مظہر الحق نے درخواست دائر کی تھی کہ کہ ان کو محکمہ تعلم بھرتی کیس میں نیب کی جانب سے نوٹس بھجوائے جارہے ہیں اور ان کو حراساں کیا جارہا ہے وہ پارلیمنٹیریز رہے ہیں نیب نے ماضی میں بھی ان کو حراساں کیا ور اب بھی ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لہذا نیب کو اس عمل سے روکا جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کی عدالت نینیب کو حراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی نیب اور دیگر فریقین کو بائیس جون تک نوٹس جاری کردئیے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 21:10:15

اپنی رائے کا اظہار کریں