آرمی چیف کے جر أت مندانہ بیانات اور اقدامات سے قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

بھارت خطے کا چوہدری بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

جمعرات 11 جون 2015 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے جر أت مندانہ بیانات اور اقدامات سے قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے،بھارت خطے کا چوہدری بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،بھارت سے پاک چین راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا،پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ میں سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نابینا افراد کے مطالبات منظور کرے۔برما کے مسلمان بے بس اور مسلم حکمران بے حس ہیں۔دہشتگردی کو جہاد کی آڑ فراہم کرنے والے گمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

رسو ل رحمت ﷺ کی امت کی حقیقی شناخت امن ہے۔جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کے حامی علماء حق نہیں ہو سکتے۔

بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت تشویشنا ک ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کو کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی کا انصاف کے نظام پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسلسل بھارتی انکار کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا ۔معاشرے میں جہالت اور غربت کو ختم کئے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم برمی مسلمانوں کے مسئلہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں۔

روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔برما کے رو ہنگیا مسلمان دنیا کی مظلوم ترین اقلیت بن چکے ہیں۔مسلم حکمران برمی مسلمانوں کی حالت زار پر مجرمانہ غفلت اختیار کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا دماغ مذمت نہیں مرمت سے درست ہو گا۔بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔کرکٹ بورڈ بھارت سے کرکٹ سیریز کی کوششیں ترک کرے۔

متعلقہ عنوان :