پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو اس سے فائدہ حاصل ہو گا‘رانا محمد اقبال خاں
تمام صوبے اس سے یکساں طور پر مستفید ہونگے ، ملک میں اقتصادی اور معاشی خوشحالی آئے گی‘سپیکرپنجاب اسمبلی کا تقریب سے خطاب
جمعرات 11 جون 2015 20:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، اگر ہم بانی ٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی،بین الاقوامی معیار کی تعلیم کی فراہمی کے خواب کو میاں محمد شہبازشریف عملی جامہ پہنا رہے ہیں، حکومت نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدام اٹھائے ہیں، تعلیم مستحکم جمہوریت کے لیے لازم ہے ۔
ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب گروپ آف کالجز کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کیلئے روح کی حیثیت رکھتی ہے۔(جاری ہے)
آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں۔ارشاد نبوی ہے کہ ’’علم کا حصول ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ ‘‘رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو اس سے فائدہ حاصل ہو گا۔
تمام صوبے اس سے یکساں طور پر مستفید ہونگے اور ملک میں اقتصادی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔حکومت پنجاب وظائف اور نقد انعامات سے طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی‘ بدعنوانی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے۔بامقصد زندگی گزارنے کیلئے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھنا چاہیے۔ سپیکر نے اس امر پر زور دیا کہ بنیادی سطح پر سب کو تعلیم دی جائے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اس وقت اتقاق و اتحاد اور یگانگت سے کام لینا ہو گا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ بعدازں سپیکر نے پوزیشن ہولڈر کو گاڑی کی چابی بطور انعام دی۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.