معاشی اصلاحات کے باعث عالمی اداروں پاکستان پر اعتماد کرہے ہیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جون 2015 20:51

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے معاشی اصلاحات کے باعث عالمی اداروں پاکستان پر اعتماد کرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹ بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اکنامک چارٹر پر اپنے سفر کا آغاز کیا اور 2 سال میں معاشی ترقی کا رخ متعین کردیا۔

(جاری ہے)

2 سال قبل موڈیز سمیت تمام عالمی اداروں نے پاکستان کو منفی ریٹنگ دی تھی تاہم اب حکومت کی معاشی اصلاحات کے باعث عالمی ادارے پاکستان پر اعتماد کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام اداروں میں اصلاحات کی ہیں، ٹیکس محصولات میں مجموعی طور پر 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور حکومت وسائل میں موجود مسائل سے کامیابی سے نبروآزما ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :