پاکپتن، دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک، تین زخمی ہوگئے
تازہ ترین : 1

پاکپتن، دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک، تین زخمی ہوگئے

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک تین افراد زخمی۔پہلے حادثے میں فیصل آباد کا رہائشی حافظ عثمان ولد خوشی محمد اپنی خالہ نور بی بی زوجہ غلا م مصطفی کے ہمراہ مو ٹرسائیکل پر چک غازی آباد قصبہ کے قریب فاتحہ خانی کے لئے آ رہے تھے کہ ترکھنی روڈ پر چک 155-EBکے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر کے نیتجہ میں نور بی بی زوجہ غلا م مصطفی موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ حافظ عثمان ولد خوشی محمد زخمی ہو گیا اس کوہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

دوسرے حادثہ اس پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل چک ملک بہاول کے قریب گزشتہ رات سڑک پر جانے والے بچے کو بچاتے ہوئے پھسل کر الٹ گیا جس کے نیتجہ میں نواب بی بی زوجہ صابر موقع پر ہلا ک ہو گئی اس کا بیٹا عرفان اور ساتھی عورت خدیجہ بی بی زوجہ امیر شدید زخمی ہو گئے ان کو ہسپتال داخل کروایا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 20:48:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں