صوبے کے غیورعوام نے سہ فریقی اتحاد کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی پروگرام کو مستردکردیا،محمودخان
جمعرات 11 جون 2015 20:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی محمود خان نے سہ فریقی اتحاد کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی پروگرام کو مسترد کرنے پر صوبے کے عوام اور تمام تاجر برادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی عوام نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی مثبت پالیسیوں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے عدم تشدد کے نام نہاد علمبرداروں کی جانب سے صوبے میں امن و امان خراب کرنے اور بد امنی پھیلانے کے مذموم عزائم کو نا کام بنا دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محمود خان نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد نے ضلع سوات سمیت پورے صوبے کے غریب تاجروں کے کاروبار کو تباہ کرنے اور تشددشروع کرنے کی بھر پور کوششیں کیں جس کی جتنی بھی پر زور الفاظ میں مذمت کی جائے کم ہے۔(جاری ہے)
محمود خان نے کہا کہ عوام اور تاجر برادی بلا جواز ا ور بے معنی احتجاج کی کال کو مسترد کر کے نہ صرف سہ فریقی اتحاد کے نام نہادوں کے عزائم کو خاک میں ملایا بلکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو ترقیاتی کام شروع کیا ہے اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
محمود خان نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد کی جانب سے دہاندلی کا واویلا اور احتجاج بلا جواز ہے انھوں نے سہ فریقی اتحاد کے رہنماوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھلے دل سے اپنی عبرت ناک شکست کو تسلیم کر لیں۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.