عوام دوست پالیسیوں کی بدولت پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ،ضیاء اﷲ آفریدی
پی ٹی آئی کا سیاسی قوت کے طور پر ابھرنا مخالفین کیلئے مرض مرگ سے کم نہیں،وزیرمعدنیات خیبرپختونخوا
جمعرات 11 جون 2015 20:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے معدنی ترقی اور پشاور میگا پراجیکٹس کے کوآرڈینیٹر وفوکل پرسن ضیاء اﷲ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان میں مروجہ مفاد پرستی پر مبنی روایتی سیاست کے برعکس حقیقی سیاسی جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے جس کی بدولت یہ پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
جمعرات کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی قوت کے طور پر ابھرنا مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہا یہی وجہ ہے کہ وہ آپس میں شدید اختلافات کے باوجود پی ٹی آئی کے خلاف یک جان ویک قالب بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی اور عوام کی زندگی کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے اقدامات نے عوام کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال دیاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.