محمد ابراہیم کوسمبی نے کراچی چیمبر کے قائمقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعرات 11 جون 2015 20:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی نے کے سی سی آئی کے قائمقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وہ کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ کے چین روانگی کے باعث بطور قائمقام صدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔کراچی چیمبر سے جاری ایک بیان کے مطابق کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ کنمنگ میں منعقد ہونے والی5 روزہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر نے 20 رکنی تجارتی وفد بھی تشکیل دیاہے جو ایکسپو میں ٹیکسٹائل ، کارپٹ، گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل اورآٹو الیکٹرک پارٹس، زرعی اجناس ،کاسمیٹکس اور آئی ٹی سروسزوغیرہ کی تشہیر کرے گا۔ڈائریکٹر کے سی سی آئی پویلین اور چیئر مین فیئر اینڈ ایگزی بیشن سب کمیٹی نوید فاروقی بھی وفد میں شامل ہیں۔ یہ نمائش پاکستانی برآمد کنندگان کو نہ صرف اپنی مصنوعات کی تشہیر کے بہترین مواقع فراہم کرے گی بلکہ چین، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ممالک کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرنے، تجارت و سرمایہ کاری میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی راہ ہموار کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :