ہمارا پاکستان فٹ بال کپ چنیسر بلو نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
تازہ ترین : 1
ہمارا پاکستان فٹ بال کپ چنیسر بلو نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

ہمارا پاکستان فٹ بال کپ چنیسر بلو نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015؁ء کے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں چنیسر بلو نے اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مضبوط حریف بلوچ فائٹر ملیر کو 3-1سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی چنیسر بلو کی جانب سے شہر یار ،فرید اور نعمان نے نہایت خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں میں اہم کردار ادا کیا جبکہ مخالف ٹیم کا واحد گول گل شیر نے اسکور کیا چنیسر بلو کے خوبصورت کھیل پر شائقین فٹ بال نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھر پور داد پیش کی کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نذر شباب ،پرویز یوسف اور نیاز احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 19:38:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں