کارگل کے میدان پر ہندستانی فوج کے چھکے چھڑادیئے تھے،گیدڑ ببھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،اسلم ابڑو

جمعرات 11 جون 2015 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بھارتی وزیراعظم اوروزراء آج شیخ چلی بنے ہوئے ہیں، 1965 والا دور یہ بھول گئے ہیں کہ ہندستان کی مائیں اپنے بچوں کو پاک فوج کا نام سے ڈرایا کرتی تھی اور سلا دیتی تھیں، یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے محمد اسلم ابڑو نے اپنے ایک بیان میں کئی، انہوں نے کہا کہ 1965ء میں ہندستان کی سرزمین پر اور کارگل کے میدان میں ہندستان کی فوج کے چھکے چھڑا دیئے تھے آج وہ پھر سے گیدڑ ببھکیاں دے رہیں ہیں وہ بھی شیروں کو، اسلم ابڑو نے کہا کہ ملک کی عوام اور بہادر افواج کے تینوں دستے ہمہ وقت اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اگر بھارت نے اپنے ناپاک عزائم کو پورہ کرنے کی کوشش کی تو ان کو دندان شکست دی جائے گی اور ان کی ببھکیاں خاک میں مل جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام سیاستدان اور عوام اپنے ملک کی بقأ کے لیئے متحد ہیں۔

متعلقہ عنوان :