پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری آپریشن کا ردعمل ہے،ایس ایس پی ویسٹ

جو بھی شخص قانون کی رٹ چیلنج کریگا اس کیخلاف کارروائی کی جائیگی،حملوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے ،اصغر مہیسر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 جون 2015 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایس ایس پی ویسٹ اصغر مہیسر نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں اور افسران کی ٹارگٹ کلنگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ہے ۔پولیس حالت جنگ میں ہے کیونکہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس فرنٹ لائن پر کام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ میں دشمن بھیس بدل کر آتا ہے اور چھپ کر وارکرتا ہے ۔

ضلع ویسٹ ٹارگٹ کلنگ سے پاک ہوچکا ہے ۔گزشتہ چار ماہ میں کوئی اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ نہیں بنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی انتھک محنت سے ہم نے اپنے دشمن کو پہچان کر کیفر کردار تک پہنچا یا ہے ۔جو بھی شخص قانون کی رٹ کو چیلنج کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔دشمن کے حملوں سے پولیس جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :