اوکاڑہ،عدالتی حکم پر ضلعی انتظامیہ نے عبد اﷲ شوگر ملز کوسیل کرکے456بوری چینی قبضہ میں لے لی

شوگرمل نے کسانوں ،گورنمنٹ اور ٹھیکیداروں کے 40کروڑ روپے ادا نہ کرنے ہیں

جمعرات 11 جون 2015 19:28

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے عبد اﷲ شوگر ملز کو کسانوں ،گورنمنٹ اور ٹھیکیداروں کے 40کروڑ روپے ادا نہ کرنے پر سیل کر کے456بوری چینی قبضہ میں لے لی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او قیصر سلیم نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آصف رؤف خان کی سربراہی میں ڈی او انٹر پرائزز ،ڈی او فوڈ ،ڈی او لیبر،ڈی او ایکسائز اور اڈی او انڈسٹریز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے پولیس کی معاونت سے عبد اﷲ شوگر ملز کو سیل کر دیا ۔

عبداﷲ شوگر ملز کے لینڈ ایریا کو ڈکلیئر کر دیا گیا ہے اور اس کے اثاثہ جات اٹیچ کر دئیے گئے ہیں ۔عبداﷲ شوگر ملز کی پراپرٹی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نیلام کر دی جائے گی ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا ہے کہ کسانوں ک مفادات کا تحفظ اور ان کے بقایا جات کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں یہ قدم اٹھایا ہے۔