وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی حیات آباد،پشاور میں ہونے والے دھماکے کی پر زور مذمت

مذمومو کارروائیوں سے دشمن ہمارے سپہ سالاروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ٗوزیر داخلہ

جمعرات 11 جون 2015 19:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حیات آباد،پشاور میں ہونے والے دھماکے کی پر زور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے دشمن ہمارے سپہ سالاروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔