جعلی ڈیٹنگ ویب سائٹ نے ایک سال میں 80 ملین ڈالر کما لیے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 11 جون 2015 19:20

جعلی ڈیٹنگ ویب سائٹ نے ایک سال میں 80 ملین ڈالر کما لیے

جاپان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جون۔2015ء) ڈیٹنگ ویب سائٹس پر کسی سے بھی بات کرتے ہوئے اس بات کا مشکل سے ہی یقین آتا ہے کہ جس سے بات کی جا رہی ہے، وہ وہی ہے جو خود کو ظاہر کر رہا ہے۔ جاپان کی ایک ڈیٹنگ سائٹ پر بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا۔ ویب سائٹ کے 27 لاکھ صارفین کو پتہ چلا کہ ویب سائٹ پر صرف ایک ہی عورت ہے، جو ویب سائٹ کی ملازم ہے۔

(جاری ہے)

صارفین حادثاتی طور پر سکورا سائٹ(sakura site) پر لاگ ان ہو جاتے تو وہاں موجود جعلی سٹاف یا ملازم رکھی لڑکیاں انہیں سروس یا ممبر شپ خریدنے کا کہتی۔

سکورا سائٹ ایسی فراڈ سائٹ کو کہتے ہیں جو فراڈ کرنے کے لیے باقاعدہ مرد و خواتین کو ملازمت پر رکھتی ہیں۔ ایک ویب سائٹ نے 2012 میں فراڈ سے 10 ارب ین(80 ملین ڈالر) کمائے۔جاپانی حکومت نے ایسی ویب سائٹ پر پابندی لگائی ہوئی ہے ۔ ان کے خلاف کاروائی بھی ہوتی رہتی ہے۔ ایک جاپانی صارف نے ان ویب سائٹ پر سچا پیار پانے کے لیے ایک ڈالر سے زیادہ خرچ کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :