بسم اللہ کراں تے صدقے جاواں ، شریف حکومت کے انصاف پر کوئی سنے نہ سنے ہم تو سنائے ..
تازہ ترین : 1

بسم اللہ کراں تے صدقے جاواں ، شریف حکومت کے انصاف پر کوئی سنے نہ سنے ہم تو سنائے گا ؛ دوسروں کو گھنٹہ گھنٹہ مجھے دس منٹ ہم تو بولے گا؛چیئرمین سینٹ اور سینیٹر اعظم خان کے درمیان دلچسپ مکاملہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)سینیٹر اعظم خان نے سینیٹ میں خطاب کے دوران وقت ختم ہونے پر کہا کہ بسم اللہ کراں تے صدقے جاواں ، شریف حکومت کے انصاف پر کوئی سنے نہ سنے ہم تو سنائے گا ۔ چیئرمین سینٹ کی جانب سے ٹائم ختم ہونے کے اعلان پر سینیٹر اعظم خان نے کہا کہ دوسروں کو گھنٹہ گھنٹہ مجھے دس منٹ ہم تو بولے گا ۔جمعرات کو سینیٹ میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کوئٹہ کے سینیٹر اعظم خان نے اپنی پشتون اردو میں تقریر کرتے ہوئے سکوت طاری ایوان کو مسکراہٹوں میں تبدیل کردیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نے بجٹ میں نظر انداز کرکے ہمارے زخموں پر مزید نمک پاشی کی ہے ڈپٹی چیئرمین سینٹ غفور حیدری نے ٹائم ختم ہونے کا کہا تو اعظم خان نے کہا کہ صدقے جاؤں ، لوگوں کیلئے گھنٹہ گھنٹہ ہمارے لئے دس منٹ پر خفا ہوگئے

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 19:15:46

اپنی رائے کا اظہار کریں