بنگلہ دیش‘ کشتی ڈوبنے سے خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد ہلاک‘ بڑی تعداد میں لاپتہ
تازہ ترین : 1

بنگلہ دیش‘ کشتی ڈوبنے سے خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد ہلاک‘ بڑی تعداد میں لاپتہ

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بنگلہ دیش کے جنوبی بہولا ضلع میں کشتی دریا میں ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بہولا کے مونبیورا پولیس اسٹیسن کے انچارج آفیسر نے انیس شیکرد نے بتایا کہ 60 سے ستر مسافروں کو لے جانیوالی کشتی میگنا دریا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ متعدد دیگر لاپتہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 19:15:46

اپنی رائے کا اظہار کریں