پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آغا نیئر عباس

جمعرات 11 جون 2015 19:05

راولپنڈی 11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) صدر متحدہ علماء محاذ پنجاب علامہ آغا نیئر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمن نریندر ہ مودی کے ناپا ک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے علماء مشائخ سمیت پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا نیئر عباس جعفری نے کہاکہ افواج پاکستان بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

عالمی برادری ،اقوام متحدہ،سلامتی کونسل بھارت کی طرف سے دیئے گئے بیانات کا سختی سے نوٹس لے ۔نیئر آغا نے کہا کہ سواکروڑ کا مطالبہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنے غاصبانہ قبضے کو ختم کرے۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے ۔خطے میں قیام امن کے لیے مودی کے موذی مرض کا علاج مینٹل ہیلتھ کیئر دہلی سے ضروری ہے ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بھارت کے خلاف جرات مندانہ اقدامات قابل تحسین ہیں اورپوری قوم جنرل راحیل شریف کے ساتھ ہے ۔