پاکستان میں بھی بلڈ ڈونر کا عالمی دن14 جون کو منایا جائے گا

جمعرات 11 جون 2015 19:00

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی بلڈ ڈونر کا عالمی دن14 جون کو منایا جائے گا۔ بلڈڈونرکا دن منانے کا مقصد عوام میں رضاکارانہ طور پر محفوظ خون عطیہ کرنے کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت اور اہم کردار کو اجاگرکیا جائے گا کیونکہ یہ لوگ ضرورت مند افراد کو جان بچانے کیلئے خون کا عطیہ پیش کرتے ہیں۔

عالمی ادارہ برائے صحت(ڈبلیو ایچ او) نے پہلی مرتبہ2004ء کو ہر سال14 جون کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ بلڈ ڈونر2015ء کے عالمی دن کا موضوع” میری زندگی بچانے کیلئے شکریہ“ رکھا گیا ہے۔ دنیا بھرمیں ہر سال92 ملین افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود محفوظ خون کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :