ڈبلیو ڈبلیو ایف کاپاکستان کے گرین سکول پروگرام کے تحت تین روزہ سمر کیمپ

جمعرات 11 جون 2015 18:47

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ورلڈ وائیڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے گرین سکول پروگرام کے تحت تین روزہ سمر کیمپ لگایا گیا۔ معروف بسکٹ تیار کرنے والی کمپنی کے تعاون سے کیمپ میں پہلی سے چھٹی جماعت تک کے طالب علم کیمپ میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ میں ماحولیاتی تعلیم کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اعتماد سازی اور جسمانی نشو و نما کی مشقوں پر زور دیا گیا۔ شرکاء کو ٹیم بلڈنگ، فنون (آرٹ)، ری سائیکلنگ کرافٹ، عوامی سطح پر خطاب اور پبلک ایڈونچر سمیت 20 سرگرمیاں سکھانے کے ساتھ ساتھ پڑھائی لکھائی کے بھی پانچ شعبوں پر توجہ دی گئی۔