حکومت پاک فضائیہ کو مستقبل کے کسی بھی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے درکار وسائل ..
تازہ ترین : 1

حکومت پاک فضائیہ کو مستقبل کے کسی بھی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے درکار وسائل کی فراہمی جاری رکھے گی

وزیراعظم محمد نواز شریف کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاک فضائیہ کو مستقبل کے کسی بھی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے درکار وسائل کی فراہمی جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے جمعرات کی سہ پہر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران بالخصوص آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاکستان ایئر فورس سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ دورہ چین کے تناظر میں جاری جے ایف 17 پراجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 18:46:14

اپنی رائے کا اظہار کریں