محکمہ آبپاشی میں زیر زمین پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے زرعی استعمال میں کمی لانے کیلئے گراوٴنڈ واٹر مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ‘یونٹ قدرت کے انمول عطیے کی مربوط بنیادوں پر حفاظت ممکن بنانے کیلئے صوبہ بھر کے گراوٴنڈ واٹر کو مانیٹر کریگا
جمعرات 11 جون 2015 18:41
فیصل آباد ۔11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) محکمہ آبپاشی میں زیر زمین پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے زرعی استعمال میں کمی لانے کیلئے گراوٴنڈ واٹر مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے جو قدرت کے انمول عطیے کی مربوط بنیادوں پر حفاظت ممکن بنانے کیلئے صوبہ بھر کے گراوٴنڈ واٹر کو مانیٹر کریگا ۔ سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم نے فیصل آباد کے دورہ اوراریگیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں گراوٴنڈ واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کے دوران کہاکہ زیر زمین پانی ہمارے پاس میٹھے پانی کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے جس میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرہ ارض پر انسانی بقاء کیلئے پانی کی موجودگی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے جبکہ زمین پر زرعی سرگرمیوں کا سارا دارومدار بھی پانی پر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کا نظام آبپاشی دنیا کا بہترین نظام ہونے کے باوجود پاکستان کے قابل کاشت رقبے کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سرگرمیوں کیلئے درکار نہری پانی نہ مل سکنے کے باعث 40 سے 50 فیصد زراعت میں گراوٴنڈ واٹر استعمال ہو رہا ہے اور اب تک صوبہ پنجاب میں تقریباً دس لاکھ ٹیوب ویل کھیتوں کو پانی مہیا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی زرعی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ گھریلواور صنعتی مقاصد کیلئے بھی وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال کے سبب اس کے ذخائر میں خاطر خواہ کمی واقع ہو چکی ہے اور اس کی سطح بھی گرتی جا رہی ہے اسی طرح زیر زمین پانی کی کوالٹی میں بھی ابتری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ نئے ٹیوب ویل پر ہونے والے اخراجات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے پیش نظر اریگیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں گراوٴنڈ واٹر مینجمنٹ قائم کر دیا گیا ہے تا کہ زیر زمین پانی کی حفاظت اور اس کی کوالٹی برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ گراوٴنڈ واٹر کی حفاظت کیلئے لیگل فریم ورک بھی تشکیل دے گا جبکہ اس ضمن میں عوام اور کسانوں کو ضروری معلومات فراہم کرنے کا بندوبست بھی کیا جائے گا ۔انہوں نے سمینار میں شریک آبی ماہرین سے کہا کہ وہ زیر زمین پانی کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اپنی سفارشات پیش کریں تا کہ جامع حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.