فاسٹ فوڈ کمپنی نیسلے نے بھارت میں فوڈ کی فروخت پر لگائی گئی پابندی کو عدالت میں چیلنج کردیا

جمعرات 11 جون 2015 18:39

ممبئی ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) فاسٹ فوڈ کمپنی نیسلے نے سیسے کی زائد مقدار کے باعث بھارت میں فوڈ کی فروخت پر لگائی گئی پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے کمپنی کے حوالہ سے بتایا کہ بھارتی حکومت کے فوڈ سیفٹی ادارہ کی طرف سے نوڈلزکی فروخت پر 5جون کو لگائی جانے والی پابندی کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں فوڈ سیفٹی ریگولیٹ کرنے والے ادارہ نے نیسلے کے تیار کردہ فوڈ ز میں سیسہ ، کی مقررہ مقدار سے زائد موجودگی کے باعث نوڈلز کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :