جرمن وزیر خارجہ کا لیبیا تنازعے کے فریقین پر ایک ہی نمائندہ حکومت بنانے کے لیے زور

جمعرات 11 جون 2015 18:37

برلن۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے لیبیا تنازعے کے فریقین پر ایک ہی نمائندہ حکومت بنانے کے لیے زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں ہونے والے مذاکرات کے دوران شٹائن مائر نے کہا کہ اگر اگلے دنوں کے دوران حکومت سازی نہ کی گئی تو اس صورتحال کا سب سے زیادہ فائدہ شدت پسند گروپوں خاص طور پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو ہو گا۔ برلن منعقدہ مذاکرات کو لیبیا کے تنازعے کے حل کے حوالے سے ممنکہ طور پر آخری کوشش تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ ان مذاکرات کی صورت میں تنازعے کے تمام فریقین پہلی مرتبہ آپس میں بات چیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :