اسلامک اسٹیٹ‘ نامی دہشت گرد گروپ ’عالمگیر عزائم‘ رکھتا ہے، وزیراعظم ٹونی ایبٹ
جمعرات 11 جون 2015 18:35
سڈنی ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نامی دہشت گرد گروپ ’عالمگیر عزائم‘ رکھتا ہے اور نئے جنگجووٴں کی بھرتی کے لیے اس گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کے لیے زیادہ سخت اقدامات ضروری ہیں۔
(جاری ہے)
آسٹریلیا میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے انتہا پسندی کے انسداد کے لیے منعقدہ ایک علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کی اْس سوچ کو ختم کرنا ضروری ہے جس کی وجہ سے باقی دنیا سے عسکریت پسند عراق اور شام کا رخ کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے بات چیت ممکن نہیں بلکہ ان سے صرف لڑا ہی جا سکتا ہے۔اس دو روزہ اجلاس میں تیس مختلف ممالک کے علاوہ فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے نمائندے بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا ساتھ دینے والے تقریباً 100 آسٹریلوی شہریوں میں سے تیس ہلاک ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.