لاہور ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے چار افراد سے اسلحہ بر آمد
تازہ ترین : 1
لاہور ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے چار افراد سے اسلحہ بر آمد

لاہور ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے چار افراد سے اسلحہ بر آمد

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء): لاہور ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے چار افراد سے اسلحہ بر آمد ہوا. ملزمان کی ائیر پورٹ پر کلئیرنس ملنے کے بعد اے ایس ایف نے شک پڑنے پر تلاشی لی جس پر ان کے قبضے سےنائن ایم ایم کے 3 پستول بر آمد ہوئے، ملزمان اسلحہ چھپا کر لے جا رہے تھے. پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، . ذرائع کے مطابق چاروں افراد سوات کے ایک مدرسے میں طالبعلم بھی رہ چکے ہیں تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ممکن ہے کہ ملزمان نے دہشت گردی کی کوئی واردات کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 18:28:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں