بھارت کا جنگی جنون اور الزام تراشی پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے‘ انجینئر یاسر گیلانی

جمعرات 11 جون 2015 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر کے بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے دنوں میں بھارت کا جنگی جنون اور الزام تراشی پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے، پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خارجہ پالیسی کو قومی مفاد اور زمینی حقائق کے مطابق تشکیل دے حکومت پاکستان بھارت سے یکطرفہ دوستی کے رویہ سے باز رہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزری کر رہا ہے لیکن پاکستانی حکومت داخلی اور خارجی محازوں پر ناکام نظر آ رہی ہے حکومت اپنے ذاتی مفادات کے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرے اور اقوام متحدہ میں بھرپور آواز بلند کرے۔

متعلقہ عنوان :