توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے‘ عرفان دولتانہ

جمعرات 11 جون 2015 18:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر 45 ارب ڈالر کے معاہدے اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، اس کا زیادہ تر حصہ توانائی کے شعبہ میں صرف ہو گا، توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے، یہ 45 ارب ڈالر صرف ایم او یو نہیں بلکہ ان میں سے 28 ارب ڈالر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے اور ان منصوبوں کا چینی صدر کے دورہ کے موقع پر آغاز بھی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہائیڈل کے دو منصوبوں کے علاوہ باقی تمام منصوبے 2017ء کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے۔میاں عرفان دولتانہ نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ان منصوبوں میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے، وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو ان منصوبوں پر عمل درآمد کی نگرانی سونپی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :