مہدی حسن مرحوم کی برسی پر پی ٹی وی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کرے گا

جمعرات 11 جون 2015 18:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نامور گلوکار مہدی حسن مرحوم کی برسی پر پی ٹی وی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کرے گا۔ پروگرام کے پروڈیوسر سید امجد حسین شاہ ہونگے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر ‘ استاد ریئس خان اوردیگر نامور فنکاروں کے تاثرات ‘ مہدی حسن مرحوم کے گانے اور انٹرویو دکھایا جائے گا۔ پروگرام نیٹ پرتمام ٹی وی اسٹیشنوں سے ٹیلی کاسٹ ہوگا۔