ثقافت کے فروغ کے حوالے سے پروگرامز شروع
تازہ ترین : 1

ثقافت کے فروغ کے حوالے سے پروگرامز شروع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) رمضان المبارک سے قبل لاہور آرٹس کونسل کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد عطاء خان اور ڈائریکٹر پروگرامز ذوالفقار زلفی نے ثقافت کے فروغ کے حوالے سے دھڑا دھڑ پروگرامز شروع کر رکھے ہیں۔ اس سلسلے میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور مقابلے کے حوالے سے پروگرامز منعقد کرائے۔ اب دستاویزی فلموں کے حوالے سے مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تصویری نمائش اور میوزک پروگرامز جاری ہیں۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 18:02:10

اپنی رائے کا اظہار کریں