عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی خود نگرانی کروں گا
ناجائز منافع خوری کی آڑ میں کسی کو بھی عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا:شہبازشریف رمضان پیکیج کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچنے چاہئیں، عوام کے مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے معیاری اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ماہ رمضان میں عوام کو معیاری اور سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں:وزیراعلیٰ
جمعرات 11 جون 2015 17:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے کا خصوصی پیکیج دیا گیا ہے۔عوام کو رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں سستے اور معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماہ مقدس میں رمضان پیکیج کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچنے چاہئیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی خود نگرانی کروں گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر معیاری اشیائے ضروریہ، سبزیوں اور پھلوں کی مناسب قیمت پر وافر فراہمی کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں اور اس ضمن میں عوام کے مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.