حکومت کا اسٹیل ملز کی نجکاری دسمبر تک کرانے کا فیصلہ

جمعرات 11 جون 2015 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈالرز نے مزید رنگ دکھانا شروع کردیئے، حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری رواں سال دسمبر تک کرنے کا فیصلہ کرلیا، کنشورشئیم نے ادارے کا دورہ کر کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سرکاری اداروں کی نجکاری عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط کا حصہ ہے۔

حکومت نے کروڑوں ڈالر پر مشتمل اگلی قسط کے حصول کیلئے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے لئے کوششیں تیز کردیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے اجلاس میں مالی مشیر اور دیگر حکام نے مختلف امور کا جائزہ لیا۔چند روز قبل آئی ایم ایف کے وفد نے اسٹیل ملز کا دورہ کیا۔اور اب کنسورشئیم پاکستان اسٹیل ملز پہنچ گیا۔جہاں مختلف شعبوں کے سربراہان سے مل کر تفصیلات طلب کیں۔مشینری، پرزہ جات اور اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔کنسورشئیم میں چائنا ڈیولپمنٹ بینک، پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی، اباکس کنسلٹنگ ٹیکنالوجی اور دیگر شامل ہیں۔چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا ہے ادارہ رواں سال دسمبر یا جنوری دوہزار سولہ تک فروخت کردیا جائے گا۔ `

متعلقہ عنوان :