بلوچستان میں آج برما کے مسلمانوں کیلئے یوم دعامنایا جا ئیگا

بھارت کی دھمکی کامنہ توڑجواب دیناچاہئے دشمن سے دوستی کی امیدرکھنااحمقوں کی جنت میں رہنے کی مترادف ہے،مولانامفتی عبدالواحدبازئی

جمعرات 11 جون 2015 17:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بلوچستان بھرمیں جمعہ کو برما کے مسلمانوں کیلئے یوم دعامنایا جا ئیگا بھارت کی دھمکی کامنہ توڑجواب دیناچاہئے دشمن سے دوستی کی امیدرکھنااحمقوں کی جنت میں رہنے کی مترادف ہے ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیروصوبائی نائب امیرمولانامفتی عبدالواحدبازئی،جمعیت طلباء اسلام(س)کے مرکزی کنونیئرمفتی شاہفیصل ہزاروی،حافظ محمداکمل بازئی ودیگرنے گزشتہ روزامیرحمزہ یونٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرطالب نظام الدین اچکزئی ،محمداشرف نورزئی،قاری بشیراحمد،حیات اللہ ترکی،جمال خان جمالی بھی موجود تھے مولانامفتی عبدالواحدبازئی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (س)کے صوبائی امیرمولاناوزیرمحمدزیارت وال صوبائی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالقیوم میرزئی کی ہدایت کے مطابق آج بروزجمعہ بلوچستان بھرمیں برمامسلمانوں پربے تہشاظلم اورصبرکے خلاف اوران بنیاد حقوق حاصل کرنے کیلئے یوم دعامنانے کااعلان کیاہے اورتمام علماء اوردیندارلوگوں سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آج تمام خطباء اپنے اپنے خطاب میں برمامسلمانوں پربے تہشا ظلم اورجبرسے عوام کوباخبررکھتے بلکہ ان مظلوم مسلمانوں کوظلم وجبرسے نجات کیلئے آج بطوریوم دعامنایاجائیگاانہوں نے کہاکہ بھارت انتے سازش کے باوجودہمارے ملکی خودمختاری کیخلاف زبان کوبھی بے لگام رکھاگیاہے لہذاء ہمارے حکومت مزیدخاموشی کوحکمت نہ سمجھے بلکہ ان کے تمام سازشوں اوردھمکیوں کے منہ توڑجواب دیاجائے سقوط ڈھاکہ کے سازش کرنے اوراپنے زبان سے اعتراف کرنے کے باوجود مزیدانتظارکرناایسی ہے جیساکہ دشمن سے دوستی کاامیدرکھنااحمقوں کے جنت میں رہنے کی مترادف ہے لہذاء حکومت پورے داخلہ اورخارجہ پالیسی پرنظررکھ کرپاکستان کے خودمختاری کوتحفظ دیں۔

`