پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگقابل مذمت ،حکومت ملزمان کوکسی بھی صورت نہیں چھوڑے گی، حکو متی ترجمان

جمعرات 11 جون 2015 17:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان جان محمدبلیدی نے پشتون آبادمیں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ملزمان کوکسی بھی صورت نہیں چھوڑے گی ان کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائیگاان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پشتون آبادمیں پولیس پرحملہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے مخصوص ٹولہ دانستہ طورپربلوچستان کے حالات کوخراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں دہشت گردعناصرکے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگافورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملزمان کوجلدگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائیگاانہوں نے کہاکہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں۔`

متعلقہ عنوان :