کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا گھرپردستی بم سے حملہ دوگاڑیوں کونقصان پہنچا

جمعرات 11 جون 2015 17:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا گھرپردستی بم حملہ دوگاڑیوں کونقصان پہنچاپولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے محمودآبادمیں عصمت اللہ نامی شخص کے گھرپرجمعرات کی صبح 4بجے نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں دوگاڑیوں کونقصان پہنچاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واقعہ کے بعدپولیس نے نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔`