اسپیکر قو می اسمبلی سے فاٹاکے رکن شیر اکبر خان کی جھڑپ‘ خورشید شاہ نے معاملہ رفع دفع کرا دیا

جمعرات 11 جون 2015 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اسپیکر قو می اسمبلی ایاز صادق سے فاٹا رکن قومی ا سمبلی شیر اکبر خان کی جھڑپ‘ خورشید شاہ نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ بدھ کے روز رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب کی بجٹ تقریر ختم ہوئی تو فاٹا کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان تقریر کیلئے کھڑے ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ابھی آپکی باری نہیں ہے بعد میں تقریر کر لیجئے گا جس پر شیر اکبر خان اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا حق ہے تم مجھے کیسے منع کر سکتے ہیں جس پر ایاز صادق بھی غصے میں آ گئے اور کہا کہ آپ واک آؤٹ کر لو جس پر شیر اکبر مزید شور کرنے لگے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے معاملے کو بگڑتا دیکھا تو فوراً شیر اکبر کے پاس گئے اور انہیں ٹھنڈا کر کے بٹھایا

متعلقہ عنوان :