ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، خورشید شاہ

مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ ئی تو ہم سمجھ رہے تھے کہ بٹن آن ہو گا اور بجلی بحران ختم ہو جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ،گوادر کو چین کے حوالے کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، ایو ا ن میں اظہا ر خیال

جمعرات 11 جون 2015 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے شہروں میں 10 سے 12 اور دیہاتوں میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے پھر لائن لائسز بھی ہمارے کھاتے میں ڈالے جا رہے ہیں گوادر کو چین کے حوالے کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں پالیسی میں تسلسل جاری رہنا چاہئے ان خیالات کا اظہار خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے بعد نقطہ اعتراض بیان کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعتراف کرتا ہوں کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری ہے شہروں میں 10 سے 12 گھنٹے اور دیہاتوں میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے جب مسلم لیگ (ن) کا دور حکومت انتخابات کے بعد آیا تو ہم سمجھ رہے تھے کہ بٹن آن ہو گا اور بجلی بحران ختم ہو جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دور میں گوادر کو چین کے حوالے کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں پالیسی میں تسلسل جاری رہنا چاہئے۔