پاکستان کی مسلح افواج اور سیاسی قیادت ملک کے دفاع کیلئے ایک صفحہ پر ہیں،تاجر و صنعتکار برادری اپنی افواج اور حکومت کے دلیرانہ موقف کی حمایت کرتی ہے، عالمی برادری برما کے نہتے مسلمانوں کے قتل اور ظلم و بربریت کا نوٹس لے

یونائٹٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں افتخار ملک ،ایس ایم منیر ،میاں ادریس اور دیگر کا مشترکہ بیان

جمعرات 11 جون 2015 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یونائٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ،گروپ چیئرمین افتخار علی ملک ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر میاں محمد ادریس ، نائب صدر میاں اکرم فرید ،سیکرٹری جنرل زبیر طفیل اور چیئرمین میڈیا کوارڈی نیشن کمیٹی ملک سہیل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور ملکی سیاسی قیادت نے ایک ہمسایہ ملک کے پاکستان بارے جارحانہ عزائم رکھنے کے بیان پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ ملک کی سلامتی کیلئے وہ ایک صفحہ پر ہیں پاکستان کی تاجر و صنعتکار برادری اپنی مسلح افواج اور حکومت کے ساتھ ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئیگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پارلیمنٹ ،وفاقی وزراء اور تمام سیاسی جماعتوں نے ایک ہمسایہ ملک کی جانب سے پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کرنے کی دھمکی پر اپنے بھرپور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے سب متحد ہیں پاکستان اپنے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی وقت دشمن کو جواب دینے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں پاکستان کیخلاف جارحانہ عزائم رکھنے کے بیان کو نوٹس لیں کیونکہ ہمسایہ ملک کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کیخلاف ورزی ہے پاکستان پر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع کیلئے وہ کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریگا ملک کی معیشت ارض وطن کے دفاع سے قیمتی نہیں ہے پاکستان کی محب وطن تاجر و صنعتکار برادری کیلئے پہلے اپنا ملک اور پھر کاروبار ہے کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پاکستان کسی کیلئے تر نوالہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چاروں مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں تاجر و صنعتکار برادری اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کیلئے پر عزم ہے اور کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی انہوں نے برما کے مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیمیں اس ظلم و بربریت پر خاموش کیوں ہیں بے گناہ اور نہتے برما کے مسلمانوں کی قتل و غارت گری کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برما کے معصوم اور نہتے مسلمانوں کے قتل کیخلاف انٹرنیشنل فورم پر آواز اٹھائی جائے پاکستان کی تاجر و صنعتکار برادری ہر فورم پر حکومت کا ساتھ دیگی انہوں نے ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا ہے کہ تاجر و صنعتکار برادری ملک کی سلامتی کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے اور ہر مشکل گھڑی میں تاجرو صنعتکار برادری کو ایک قدم آگے پائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :