ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ، مر ..
تازہ ترین : 1

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ، مر کزی ملزم کو دو بار سزائے موت کا حکم

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کے مر کزی ملزم جرم ثابت ہو نے پر دو بار سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ جر مانہ کی سزا کا حکم۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نثار احمد نے تھانہ ڈونگہ بونگہ کے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے مر کزی ملزم عرفان کو جرم ثابت ہو نے پردو مر تبہ سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ جر مانے کی سزا کا حکم سنایا جب کہ ہمرائی ملزم عمران کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا جر مانے کی رقم مقتولین کے ورثاء کو دی جائے یاد رہے کہ ملزم عرفان نے تقریبا ایک سال قبل معمولی رنجش پر اپنے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 17:14:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں