وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا معروف صنعتکار احسان اللہ خان کے انتقال پر ا ظہار ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا معروف صنعتکار احسان اللہ خان کے انتقال پر ا ظہار تعزیت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف صنعتکار اور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر احسان اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 16:53:58

اپنی رائے کا اظہار کریں