اندوہناک واقعہ کی تفصیلات سن کر وزیراعلیٰ شہبازشریف آبدیدہ ہو گئے

جمعرات 11 جون 2015 16:53

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان بغیر پروٹوکول کے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں ذیشان بٹ اورشکیل بٹ کی رہائش گاہ ڈھوک علی اکبر شکریال،راولپنڈی گئے اورانہوں نے دونوں بھائیوں کی غمزدہ والدہ اور دیگر اہل خانہ سے اندوہناک واقعہ کی تفصیلات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

غمزدہ والدہ اور دیگر اہل خانہ سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات سن کر وزیراعلیٰ شہباز شریف آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے رقت بھرے لہجے میں کہا کہ میں آپ کے جگر گوشے تو واپس نہیں لاسکتا لیکن آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گااورذمہ دارقانون کے تحت کڑی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔