بلدیہ وسطی کے چاروں زونوں میں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کا کام جا ری ہے ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی

جمعرات 11 جون 2015 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی عائشہ ابٹرو نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل افضل زیدی کے ہمراہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بلدیہ وسطی کے چاروں زونوں کی حدود سے گزرنے والے برساتی نالوں کی صفا ئی کے کام کا معائنہ کیا اور عملے کو ہدایت جاری کی کے بارش سے پہلے نالوں کی صفا ئی کا کام مکمل کر لیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایڈ منسٹر یٹر نے تمام افسران و ملازمین کو تنبیہ کی کے وہ پا بندی وقت کا خیال رکھیں اور اپنی ڈیوٹی کو ذمہ داری سے ادا کریں ،اس حوالے سے بلدیہ وسطی کے چاروں زونوں میں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کا کام جا ری ہے ،لیا قت آ با د زون میں 100فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے تا کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ صحت و صفا ئی ستھر ائی کے کاموں کو تر جیح بنیا دوں پر انجا م دیں۔ ایڈ منسٹر یٹر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ بلدیہ وسطی سے گزرنے والے نالوں کا بھی دورہ کیا محکمہ باغات کوبھی الرٹ کر دیا گیا ہے کے وہ پارکوں کی صفا ئی پر خصو صی توجہ دیں تا کہ عوام کو ایک صحت مند ماحول میسر سکے ۔