ڈھاڈر،میانمار میں جاری مسلمانوں کا قتل عام ،عالمی برادری کی خاموشی ،لاتعلقی قابل مذمت ہے، سردار مولانا وزیر القادری ہانبھی

جمعرات 11 جون 2015 16:50

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) تنظیم المدارس بلوچستان کے صوبائی صدر چیف آف ہانبھی سردار مولانا وزیر القادری ہانبھی نے میانمار میں جاری مسلمانوں کے قتل عام اور اس کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی اور لاتعلقی کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر نے اور ظلم وستم اور نسل کشی روکنے میں بھی ناکام رہا انہوں نے کہا ہزاروں مسلمان سمندر میں بے یارومددگار پڑے ہیں اورکوئی بھی ملک انھیں اپنانے کو تیار نہیں انہوں نے بیان میں مذید کہ اقوام متحدہ ،امریکہ ،برطانیہ اور انسانی حقوق کے دیگر خود ساختہ عالمی چیمپرز کو میانمار میں عرصہ دراز سے مسلمانوں کے خون سے کھیلی جانے والی ہولی دکھائی کیوں نہیں دیے رہی اور وہ کون سے مصلحتوں کے تحت خاموش ہین انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ میانمار کی حکومت کو مسلمانوں کے قتل سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالے اور بصورت دیگر سلامتی کو نسل ہنگامی اجلاس بلاکر میانمار پر سفارتی ودیگر پابندیاں عائد کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :