لورالائی کی ہندو سٹریٹ میں شراب سرعام فروخت ہو رہی ہے ،پریم کمار بوری وال

جمعرات 11 جون 2015 16:44

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)سابق صدر پریس کلب لورالائی اور سابقہ اقلیتی کو نسلر اور سماجی کارکن پریم کمار بوری وال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لورالائی کے ہندو سٹریٹ میں شراب سرعام فروخت ہو رہی ہے جو کہ ایک قوم پرست پارٹی کے اقلیتی کو نسلر اور دیگر سرمایہ دار ہندو لابی اقلیت کے پر مٹ کے نام پر اپنے کوٹے کے شراب عام لوگوں میں فروخت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس عمل کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے اس عمل سے عام ہندؤں کا مندر جانا اور وہاں پو جا کر نا بہت مشکل ہو گیا ہے اس سلسلے میں نئے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر نے نوٹس لیا ہے اور ہم نے شراب فروخت کر نے والوں اور جہاں فروخت ہوتا ہے مقام کا بھی نشاندہی کر دی ہے لہٰذا لورالائی انتظا میہ،پولیس اور ایس ایچ او سے درخواست ہے کہ وہ ان سماج دشمن عناصر اور دیگر منشیات فروشوں کا قلع قمع کر کے ان کو گرفتار کر کے شراب نو شی کا خا تمہ کریں۔