کراچی میں 5ہزار روپے کے نوٹ غائب،منی لانڈرنگ کا انکشاف

جمعرات 11 جون 2015 16:40

کراچی میں 5ہزار روپے کے نوٹ غائب،منی لانڈرنگ کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کراچی میں 5ہزار روپے کے نوٹ نایاب ہوگئے ہیں اورمنی لانڈرنگ کیلئے بڑی تعداد میں لانچوں میں بھر کر عرب ممالک اسمگل کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایان علی کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے بعد کرنسی اسمگلر محتاط ہو گئے ہیں اور انہوں نے لانچوں کے ذریعہ اسمگلنگ شروع کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی کا عرب ممالک میں تبادلہ کیا جاتا ہے اور وہاں سے اوورسیز پاکستانی غیرملکی کرنسی کے بدلے یہی پاکستانی روپے حاصل کر کے واپس ملک بھجواتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :